(سرینگر: 4 /دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ان کی ریاست بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے طریقے دکھا سکتا ہے، کیونکہ ریاست کے واقعات کا اثر دونوں پڑوسی ممالک کے تعلقات پرپڑتاہے۔انہوں نے بڈگام ضلع میں چرارشریف میں منعقد ایک پروگرام کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دشمنی کم کرنے میں جموں وکشمیر کے لوگوں کااہم کردار ہے اور انہوں نے لوگوں سے اپیل بھی کی کہ ریاست میں امن اور امن یقینی بنانے کی طرف مذاکرات دوستانہ ماحول بنائیں۔ریاست کے پچھلے پانچ ماہ کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوگوں نے بہت سہاہے، جن میں سرحدا ور کنٹرول لائن پر رہنے والے لوگ شامل ہیں۔